کورونا کے متعلق تازہ ترین صورتحال پر پریس کانفرنس
’لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلہوب ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کی جانے والی کارروائیوں کے متعلق آگاہ کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے مرکزی دفتر میں اتوار کی دوپہر کورونا وائرس کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پریس کانفرنس سے ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی خطاب کیا ہے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران کورونا کی صورتحال، مریضوں کی تازہ ترین تعداد اور ویکسین کے متعلق مکمل آگاہی دی گئی ہے۔
پریس کانفرنس سے وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلہوب بھی شریک تھے جنہوں نے سیکیورٹی کے علاوہ خلاف ورزیوں پر کی جانے والی کارروائیوں کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پریس کانفرنس کے مقررین سے عام شہری اور غیر ملکی بھی سوالات کر سکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر وزارت کے اکاؤنٹ میں خصوصی ہیش ٹیگ کے ذریعہ کورونا کے متعلق سوالات کیے جاسکتے ہیں۔