Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کوسٹ گارڈز نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

حشیش ضبط کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کوسٹ گارڈز نے 655 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق الخفجی میں کوسٹ گارڈز کے ترجمان مسفر بن غنام القرینی نے بتایا کہ حشیش ضبط کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ 

چوبیس گھنٹے سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

ترجمان نے کہا کہ کوسٹ گارڈز سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے اور سمگلروں کو قانون کے حوالے  کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چوبیس گھنٹے سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
وطن عزیز کے نوجوانوں اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے کے کوشاں عناصر کے خلاف حفاظتی دیوار کا کردارادا کرتے رہیں گے۔

شیئر: