Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ٹائرز کے کنٹینر میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام 

10.9 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی جا رہی تھی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کی سپیشل ٹیموں نے 10.9 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے ٹائرز کے کنٹینرز میں چھپا کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے بدھ کو بیان میں کہا کہ ’سعودی کسٹم نے سمگلنگ کی کوششش ناکام بنانے میں تعاون کیا ہے۔‘
ریاض میں نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان میں سے تین کا تعلق ترکی سے ہے۔
ایک درانداز اور ایک سعودی شامل ہیں۔ پانچوں کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: