ریاض : گزشتہ 7 دنوں میں ایک لاکھ ٹن کوڑا اٹھالیا گیا
جمعرات 25 مارچ 2021 10:00
’1035 ناکارہ گاڑیاں اٹھالی گئی، 3129 دورے ماحوالیات کے تحفظ کے لیے کیے گیے جبکہ 42053 کوڑے دانوں کو سینیٹائز کیا گیا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میونسپلٹی نے گزشتہ 7 دنوں کے دوران شہر بھر سے ایک لاکھ ٹن سے زیادہ کوڑا اٹھا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’12 مارچ سے 18 مارچ کے دوران بلدیہ کی ٹیموں نے 38 ہزار تفتیشی دورے کیے ہیں‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 636 تجارتی اداروں کو ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر بند کر دیا گیا ہے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’1035 ناکارہ گاڑیاں اٹھالی گئی، 3129 دورے ماحوالیات کے تحفظ کے لیے کیے گیے جبکہ 42053 کوڑے دانوں کو سینیٹائز کیا گیا ہے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ شہری و غیر ملکی تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے۔