Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

جدہ کورنیش پر فیملیز میں ماسک تقسیم

میونسپلٹی کے اہلکاروں نے بچوں کو ماسک خود پہنائے۔(فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے ساحل سمندر پر سیر کے لیے آنے والوں کو حفاظتی ماسک تقسیم کیے ہیں۔
میونسپلٹی کے اہلکاروں نے بچوں کو نئے کورونا وائرس (کووڈ 19) سے بچانے کے لیے  ماسک خود پہنائے۔ 
جدہ میونسپلٹی نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر ماسک تقسیم کرتے ہوئے تصاویر بھی شئیر کی ہیں۔ 

تمام افراد صحت حکام کے مشوروں پر عمل کریں(فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)

جدہ میونسپلٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ضوابط کی پابندی کریں۔
صحت حکام کے مشوروں پر عمل کریں اور معاشرے کے تمام افراد کی صحت و سلامتی کی خاطر ایس او پیز کا احترام کریں۔ 

شیئر: