Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025
تازہ ترین

مکہ میں وارداتیں کرنے والے  چار مقیم غیرملکی گرفتار 

تمام وارداتوں کا طریقہ یکساں تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقدس شہر میں چوری کی وارادتیں کرنے والے چار غیرملکی گرفتار کرلیے گئے- واردات کرنے والے میانمار کے ہیں-  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ چاروں چور عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- یہ گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا، نقدی اور دستاویزات چوری کررہے تھے-  
گاڑیوں کے  مالکان  کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے سراغرسانوں نے وارداتیں کرنے والوں کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا-
ملزمان نے ساری وارداتیں ایک ہی انداز سے کی تھیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت اور پھر ان تک رسائی ممکن ہوسکی- چاروں کو مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- 
 

شیئر: