Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

طائف میں لڑکیوں کو چھیڑنے والے چار لڑکے گرفتار

پولیس کے مطابق لڑکوں سے تفتیش ہو رہی ہے (فوٹو: سبق)
طائف کے ایک شاپنگ مال میں دو لڑکیوں کو چھیڑنے والے چار لڑکے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے‘۔
انہوں  نے کہا ہے کہ طائف کے شاپنگ مال میں چھیڑخانی کا شکار ہونے والی دو لڑکیوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں چار لڑکے ان پر جملے کس رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکوں کی شناخت کر لی گئی۔
’طائف پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، اس وقت وہ زیر تفتیش ہیں جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

شیئر: