Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

خواتین کے عالمی دن پر گوگل کا منفرد ڈوڈل

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گوگل نے منفرد ڈوڈل کے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں فعال خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
گوگل کی جانب سے آٹھ مارچ کی مناسبت سے جاری کردہ ڈوڈل کو مختصر ویڈیو کی شکل دی گئی ہے جس میں کسی کو دکھائے بغیر آرٹ کے ذریعے خواتین کی کامیابیوں اور ان کی جدوجہد کو نمایاں کیا گیا ہے۔
گوگل کے ڈوڈل میں رنگوں کے استعمال اور تصاویر کے ذریعے خواتین کو کہیں تحریر کے میدان میں دکھایا گیا تو کہیں سائنس، آرٹ، تقریر، تعلیم، انصاف، سیاست، ٹیکنالوجی اور کھیل کے میدان میں کامیابیاں سمیٹتے دکھایا گیا ہے۔
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جہاں دنیا کے مختلف حصوں میں تقریبات وغیرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں پاکستان میں بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اس دن کی مناسبت سے گفتگو جاری ہے۔
خواتین کے عالمی دن، خواتین کی صورتحال اور دیگر موضوعات میں سوشل میڈیا کی دلچسپی کا یہ عالم رہا کہ ایک وقت میں ٹوئٹر کے 20 میں سے 13 ٹرینڈز ’ورلڈ وومن ڈے‘ کے موضوع پر بنے۔

شیئر: