پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے تیرہویں میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد عمران کی پہلی بال پر ہی شرجیل خان کیچ آؤٹ ہو گئے۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل سکس: پاکستانی کیا سرچ کر رہے ہیں؟Node ID: 545491
-
پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے زیادہ بہتر ہے: ڈیل سٹینNode ID: 545596
ون ڈاؤن آنے والے جو کلارک نے سکور کو تھوڑا آگے بڑھایا لیکن وہ 17 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
کراچی کنگز کو تیسرا نقصان کولن انگرام کی وکٹ کا اٹھانا پڑا، وہ تین رنز بنا کر ثاقب محمود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد محمد نبی اور بابر اعظم پشاور زلمی کے بولرز کے آگے ڈٹ گئے اور ان کے تمام حربے ناکام بنا دیے۔ محمد نبی نے 35 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی بابر اعظم کے ساتھ 118 رنز کی پارٹنرشپ بھی بنی۔
بدھ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
Better get rid of the danger man early. Imran strikes! #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #KKvPZ pic.twitter.com/3U6jvCRjj6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
اس سے قبل روی بوپارا اور ردرفورڈ کی عمدہ بیٹنگ اور آخر میں عماد بٹ کی جارحانہ اننگز کی وجہ سے پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 188 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام کیڈمور نے اننگز کا آغاز کیا۔ کامران اکمل 21 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد ٹام کیڈمور بھی صرف 10 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے، جنہیں محمد الیس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
جبکہ گذشتہ میچز میں جارحانہ بلے بازی کرنے والے حیدر علی نو رنز بنا کر ہی آؤٹ ہو گئے۔ انہیں ڈینیئل کرسٹین نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد روی بوپارا اور ردرفورڈ نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت داری کے لیے 82 رنز بنائے، تاہم ردرفورڈ بدوسمتی سے اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور 46 رنز پر محمد الیاس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
جبکہ روسی بوپارا نے 38 گیندوں پر اپنے 50 رنز مکمل کیے، وہ 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کے لیے 20واں اوور اچھا ثابت نہ ہوا اور عماد بٹ نے ڈینیئل کرسٹین کو تین چوکے اور دو چھکے لگا دیے۔ وہ سات گیندوں پر 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عباس آفریدی اور محمد الیاس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
