Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

 یہ مشقیں ’التنین‘ (ڈریگن) کے نام سے ہورہی  ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی رائل ایئر فورس اور امریکی فضا ئیہ نے اتوار کو مملکت کے مغربی علاقے میں مشترکہ فضائی مشقیں شروع کی ہیں۔  یہ مشقیں ’التنین‘ (ڈریگن) کے نام سے ہورہی ہیں۔ 
 الشرق الاوسط نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ دشمن کی دفاعی تنصیبات کو تباہ کرنے، جوابی فضائی حملے، جنگی کارروائی اور دشمن کا فضائی حملہ روکنے کی مشقیں کی جارہی ہیں۔

 فضائی افواج خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تعاون کررہی ہیں( فوٹو ایس پی اے)

فریقین جنگی آپریشن میں ایک دوسرے سے یکجہتی پیدا کرنے، ایک دوسرے کی کمی پوری کرنے کے طور طریقے بھی آزما رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کی فضائی افواج خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے سے مسلسل تعاون کررہے ہیں اور یہ مشقیں اسی کا حصہ ہیں۔ 

شیئر: