Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

میزائل کا ملبہ گرنے سے متاثر ہونے والے مکان کی تصاویر جاری

محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ریاض پر داغے جانے والے حوثی میزائل کاملبہ گرنے سے ایک مکان جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ محمد الحمادی نے کہا ہے کہ ’ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حوثی ملیشیا نے ریاض شہر کو نشانہ بنانے کے لیے جو میزائل داغا تھا اور جسے سعودی فضائیہ نے ناکارہ بنادیا ہے، اس کا ملبہ متعدد محلوں کی شہری آبادی پر گرا ہے‘۔
’شہری دفاع کی ٹیمیں تباہ شدہ میزائل کا ملبہ جمع کر رہی ہیں تاہم ایک مکان ملبہ گرنے سے متاثر ہوا ہے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’حوثی میزائل کے ملبے سے ہونے والا نقصان مالی ہے، اس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔

’حوثی میزائل کا ملبہ متعدد محلوں میں گرا ہے‘ ( فوٹو: واس)

’محکمہ شہری دفاع نے واقعے پر انتہائی مہارت اور طے شدہ ضوابط کے مطابق معاملہ کیا ہے‘۔

شیئر: