Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

لیبر مارکیٹ میں ماحول کی بہتری کے لیے مکالمہ

وزارت افرادی قوت سماجی مکالمے کی سرپرستی کررہی ہے۔(فوٹو اخبار 24) 
سعودی وزارت افرادی قوت نے عالمی تنظیم محنت کے تعاون سے ’سماجی مکالمہ کے فروغ‘ کےعنوان سے تربیتی پروگرام جاری کیا ہے۔ اس کے تحت آجروں، اجیروں اور سرکاری اداروں کے درمیان مکالمہ کرایا جارہا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت ان دنوں سعودی عرب میں سماجی مکالمے کی سرپرستی کررہی ہے۔ 
وزارت افرادی قوت ملک میں لیبر مارکیٹ کی بہتر نئی پالیسی تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ آجروں، اجیروں اور سرکاری اداروں کے درمیان مکالمے سے لیبر مارکیٹ کا ماحول بہتر بنے گا۔ 
یاد رہے کہ مکالمہ پروگرام میں آجروں، اجیروں اور سرکاری اداروں کی منتخب شخصیات بھی شریک ہیں۔
حکومت طرف سے وزارت انصاف، وزارت تعلیم، وزارت اقتصاد و منصوبہ بندی، وزارت صحت، کنگ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز، ’منشآت‘ ، المستقبل کمپنی، سوشل انشورنس کا ادارہ اور ہدف کے نمائندے شریک ہیں۔
  اس کے تحت تمام متعلقہ فریق وڈیو لنک کے ذریعے اپنی تربیت آپ کے اصول پر کام کررہے ہیں۔
اس ضمن میں متعدد سیمیننئی پالار ہوں گے جس میں شرکا اپنے تجربات پیش کریں گے۔ یہ سارا کام عالمی تنظیم محنت کے ماہرین کی نظامت میں انجام دیا جارہا ہے۔  

شیئر: