پاکستان سپر لیگ 6 کے آغاز سے قبل ہی ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے جبکہ ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل کو سنیچر کے روز کراچی میں وبا کے ضوابط کی خلاف ورزی پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایک فرنچائز کا کھلاڑی جو کہ آئسولیشن میں تھا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
اسلام آباد یونائیٹڈ کی امیدوں کا محور ’روٹی گینگ‘Node ID: 541351
-
تماشائیوں کو سٹیڈیم میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہوگا؟Node ID: 541576
-
پی ایس ایل: کس ٹیم کا کون سا کھلاڑی میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے؟Node ID: 542251
’یہ کھلاڑی آئندہ 10 روز تک قرنطینہ میں رہے گا اور اپنی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے اس کے دو کورونا ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں۔‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کھلاڑی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور کھلاڑی اور آفیشل کو ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کے لیے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
یہ دونوں جمعے کے روز پی ایس ایل کے بائیو سکیور ببل کے باہر ایک شخص سے رابطے میں آئے تھے۔
پی سی بی کے مطابق ’یہ کھلاڑی اور آفیشل اب تین روز تک قرنطینہ میں رہیں گے اور بائیو سکیور ببل میں جانے کے لیے ری اینٹری پروٹوکولز کے تحت اس دوران ان کے دو کووڈ منفی ٹیسٹ آنا ضروری ہیں۔‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ’یہ بات مایوس کُن ہے کہ دو افراد نے بے پروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیو سکیور ببل پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔‘
