Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بحرین سے آنے والوں کے لیے اب کون سی ایپ قابل قبول ہوگی

بحرین کے نئے اقدامات 22 فروری سے نافذ ہوں گے۔ (فوٹو: کنگ فہد کازوے ٹوئٹر)
سعودی عرب اور بحرین کو سمندر کے راستے جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے بحرین سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے موثر ایپ متعین کر دی-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ فہد پل کے ادارے کا کہنا ہے کہ ’مجتمع واعی‘ الیکٹرانک پروگرام ہی قابل قبول ہوگا- سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئے صحت اقدامات طے کیے گئے ہیں- اسی ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے-

بحرین جانے والے 5 دن بعد ٹیسٹ کروائیں گے- (فوٹو: کنگ فہد کازوے ٹوئٹر)

کنگ فہد پل انتظامیہ نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ بحرین نے اپنے یہاں آنے کے لیے 22 فروری 2021 پیر سے بری، بحری اور فضائی تمام راستے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے- بحرین نے طے کیا ہے کہ جو لوگ اس کے یہاں آئیں گے انہیں اپنی آمد کے پانچ روز بعد ایک اور کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا- بحرینی حکام نے ٹیسٹ فیس گھٹا کر 36 دینار کر دی ہے- 22 فروری سے بحرین کے لیے بری، بحری اور فضائی تمام راستے کھل جائیں گے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: