Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نرگس فخری پشاور زلمی کی سپورٹر

دبئی... پاکستان سپرلیگ میں بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری پشاور زلمی کی ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے یڈیو پیغام بھی دیا ہے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے فیس بک اکاو¿نٹ پر ویڈیو شیئر کی، جس میں نرگس فخری پشاور زلمی کی حمایت میں بولتی نظر آئیں۔ویڈیو میں نرگس نے کہا کہ اپنی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتی ہوں ۔خاص دعائیں اپنے دوست جاوید آفریدی کے لئے بھی۔ میرا پیار اور سپورٹ آپ سب کے ساتھ ہے۔ پشاور زلمی کا اگلا میچ کراچی کنگز کے ساتھ جمعہ کوکھیل رہی ہے۔ میچ جیتنے والی ٹیم اتوار 5 مارچ کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ کرے گی۔

 

شیئر: