’بدھ اور جمعرات کو سعودی عرب کے شمالی علاقے قطبی لہر سے متاثر ہوں گے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ قطب شمالی سے آنے والی سردی کی لہر کا رخ مشرق وسطیٰ کی طرف ہے جس سے سعودی عرب سمیت متعدد ممالک متاثر ہوں گے۔
طقس العرب سمیت موسمیات کی متعدد ویب سائٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’قطبی لہر کے باعث ریکارڈ سردی ہو گی، جس سے شام، عراق، مصر اور لیبیا بھی متاثر ہوں گے‘۔