Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

آئندہ بدھ سے مملکت کے کن علاقوں میں برفباری ہوگی؟

شمال مغربی علاقہ جات اور حدود شمالیہ ریجن میں برفباری کا امکان ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ماہر موسمیات حسن کرانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ آئندہ بدھ سے سعودی عرب کے شمال مغربی علاقہ جات، ساحلوں اور حدود شمالیہ ریجن میں برفباری کا امکان ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق حسن کرانی نے بتایا کہ مصر کے علاوہ سعودی علاقے طریف اور القریات میں بھی برفباری کے مناظر دیکھنے میں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دراصل قطب جنوبی میں گلیشیئر کے ٹوٹنے کی وجہ سے برفباری ہوگی۔

برفانی لہر سے بچنے کے  لیے گرم ملبوسات استعمال کریں۔ (فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ برفانی لہر سے بچنے کے  لیے گرم ملبوسات استعمال کریں۔ 
سبق نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو کم از کم درجہ حرارت تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل اور مدینہ منورہ کے شمالی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت منفی ایک سے چار سینٹی تک رہے گا۔ 
بدھ اور جمعرات کو تبوک کے بالائی علاقوں اور الجوف نیز حدود شمالیہ کے شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

شیئر: