Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی فضائیہ نے ایک اور حوثی ڈرون مار گرا دیا

اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق حوثی ملیشیا نے پیر کو علی الصباح دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون داغا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی فضائیہ نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا ایک اور حوثی ڈرون مار گرایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے، پیر کو علی الصباح دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون بھیجا تھا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی فضائیہ نے ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے۔‘
’حوثی ملیشیا سعودی عرب کی تنصیبات، شہری آبادی اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ جنگی جرائم ہیں جن کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اتحادی افواج عالمی قوانین کی پابندی اور شہری آبادی کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ کارروائی کرے گی۔‘

شیئر: