السنابل میں الامیرہ البندری سٹریٹ کی شمالی لائن کا افتتاح
السنابل میں الامیرہ البندری سٹریٹ کی شمالی لائن کا افتتاح
اتوار 14 فروری 2021 21:54
میونسپلٹی نے چار کلو میٹر طویل اور 60 میٹر چوڑی دو نئی لائنیں بنوائی ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے شہر کے جنوبی محلے السنابل میں الامیرہ البندری سٹریٹ کی شمالی لائن کا افتتاح کیا ہے۔
میونسپلٹی نے چار کلو میٹر طویل اور 60 میٹر چوڑی دو نئی لائنیں بنوائی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی میں روڈ اور پلوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر صالح البخاری نے بتایا کہ میونسپلٹی ان دنوں جنوبی جدہ کے محلوں کی سڑکوں اور روڈز پر روشنی، فٹ پاتھوں اور استرکاری کا کام کرا رہی ہے۔
اس کا مقصد ٹریفک رش کو توڑنا اور گاڑیوں کی نقل و حرکت میں تیزی لانا ہے۔
اسی ضمن میں الامیرہ البندری سٹریٹ کو وسیع کرایا جارہا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے السنابل اور آس پاس کے محلوں میں جانے کی بڑی سہولت ہوجائے گی۔
انجینیئر صالح البخاری نے بتایا کہ یہاں 200 بجلی کے کھمبے لگائے گئے ہیں۔ ان پر 400 ایل ای ڈی بلب نصب ہیں- فٹ پاتھوں کی اصلاح و مرمت کی گئی ہے۔ آنے جانے والی سڑکوں کے درمیان چار میٹرچوڑی کیاریاں بنائی اور یہاں پڑی ہوئی چٹانیں ہٹائی گئی ہیں۔