Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
تازہ ترین

جدہ کورنیش تین شرائط کے ساتھ کھول دیا گیا

سعودی عرب میں کمشنرجدہ نے تین شرائط کی پابندی کے ساتھ سی فرنٹ ( کورنیش) نے جزوی طور پر کھولنے کی اجازت دی ہے۔
کمشنر جدہ کی ہدایت پر تین شرائط کے ساتھ سی فرنٹ جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد نے سی فرنٹ جزوی طور پر کھولنے کی منظوری دی ہے۔
ساحل سمندر آنے والے گاڑیوں سے گزر سکیں گے تاہم انتظار منع ہوگا۔ 
گاڑی سے اترنے اور اجتماع  کی اجازت نہیں ہوگی۔  
ساحل سمندر آنے والوں کو چہل قدمی اور سائیکلنگ کی اجازت ہوگی البتہ یہ کام انہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مقررہ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کرنا ہوگا۔ 

شیئر: