اپنے بارے میں یا اپنی پسندیدہ اشیا اور سرگرمیوں کے بارے میں دوسروں کو بتانا کوئی اجنبی عادت نہیں ہے۔ بعض اوقات بتانے کا یہ عمل یا اس کا انداز اپنی دلچسپی کی وجہ سے اتنا عام ہو جاتا ہے کہ دوسرے بھی اسے فالو کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی معاملہ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ہوا جنہیں ایک آئیڈیا پسند آیا تو اس سے ملتے جلتے مواد اور میمز کے ڈھیر لگا دیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
زوم فلٹر: جج کی نشاندہی پر وکیل کو کہنا پڑا ’میں بلی نہیں‘Node ID: 540141
-
پی ایس ایل ترانہ، ’کیا ایکسنٹ بینڈ‘ بھی جادو جگانے جا رہا ہے؟Node ID: 540291
-
سرفراز کا کیریئر بینچ پر بیٹھے بیٹھے ختم ہو جائے گا؟Node ID: 540451
ایک خاتون صارف نے ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ کہہ کر بات آگے بڑھائی تو کچھ صارفین کا خیال تھا کہ یہی کلپ ان میمز کا سلسلہ شروع کرنے کی وجہ بنا ہے۔
Its getting out of Control now. pic.twitter.com/XV9BWF3tuS
— (@Ibraheeeem92) February 10, 2021
دیگر صارفین کہیں دفتری زندگی اور کہیں دوستوں کی محفلوں سے ایسے مواقع ڈھونڈ ڈھونڈ ڈھونڈ کر سامنے لاتے رہے۔ ٹوئٹر صارف ابراہیم نے اس ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیوز پر مشتمل ایک کلپ شئیر کیا جس میں مخلتف لوگوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے خوب مزے مزے کے جملے جوڑے ہیں۔
Aik Aur Item.. pic.twitter.com/Rvm4jQhSAU
— I b r a h e e m (@Ibraheeeem92) February 10, 2021
تعارف کے منفرد انداز پر بننے والی میمز کا یہ سلسلہ پاکستانی ٹائم لائنز تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ انڈین سوشل میڈیا یوزرز نے بھی اس انداز کو اپنا کر میمز بنانے کی خوب کوشش کی۔
میر قیس بگٹی نامی ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو میں اپنے دوستوں کا تعارف کچھ اس انداز سے کرایا کہ اس کی بے ساختگی اور لہجہ بہت سوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔
مختلف صارفین نے یہ خیال ظاہر کیا کہ میر قیس بگٹی کی ویڈیوز اور ان کا جداگانہ انداز ان میمز کی ابتدا بنا ہے۔
wait for the end.. @pktiktokofficial ##trendqayshai ##viral ##foryou ##1mauditioncomedy ##fyp ##foryoupage ##funny ##GreenScreenScan ##1mauditionpk ##chill
ایک جانب مختلف سوشل میڈیا یوزرز نے نئے انداز کی میمز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو دوسری جانب کچھ ایسے بھی تھے جنہیں اس کی زیادتی پسند نہیں آئی۔ دانش نامی ہینڈل نے لکھا ’بس کر دو، ایک چیز کے پیچھے پڑ جاتے ہو‘۔

دلچسپ انداز تعارف اور اس پر بننے والی میمز کی ابتدا کا موقع جاننے کے خواہشمند میر قیس بگٹی تک ہی محدود نہیں رہے بلکہ مختلف اندازے قائم کرتے رہے۔ گفتگو کے دوران یہ نکتہ بھی سامنے آیا کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ کے جملوں پر مشتمل جس ویڈیو کو ان میمز کی ابتدا قرار دیا جا رہا ہے وہ بھی اصل میں طنز ہی کی ایک کوشش ہے جس میں دوسروں کو مشق ستم بنایا گیا ہے۔












