Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

گاڑیاں چوری کرنے والے 6 شہری گرفتار، مشین گن برآمد

چور گاڑی وینچ کے ذریعے لے جاتے تھے- (فوٹو: داخلیہ سنیپ چیٹ)
ریاض پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے مقامی گروہ کو گرفتار کرلیا- 6 سعودی نوجوان سڑکوں اور گھروں کے سامنے پارک گاڑیاں وینچ کے ذریعے اٹھا کر چوری کی وارداتیں کر رہے تھے-
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بتایا کہ ملزمان مسروقہ گاڑیوں کو چھپانے کے لیے جنادریہ کا ایک کیمپ استعمال کر رہے تھے- وہاں وہ گاڑیاں لے جاتے اور پھر انہیں فاضل پرزوں میں تبدیل کر کے فروخت کر دیتے تھے-
ریاض پولیس نے بتایا کہ 5 مسروقہ گاڑیاں جنادریہ کیمپ سے پرزوں کی شکل میں برآمد کر لی گئیں- پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزمان سے ایک مشین گن اور 30 گولیاں بھی برآمد ہوئیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں