دیہی زندگی میں تقریبا ہر پاکستانی بچے ایسے کھیل ضرور کھیلتے ہیں جو قومی سطح پر تو اتنے مشہور نہیں ہوتے لیکن مقامی سطح پر کافی دلچسپی سے کھیلے جاتے ہیں۔
پاکستان میں مقبول مقامی کھیلوں میں سے ایک ’پٹھو گرم‘ بھی ہے جس کے متعلق پاکستانی کرکٹر جنید خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کس نے بچپن میں یہ کھیل کھیلا، تو جواب میں ایک اور پاکستانی کرکٹر عمر گل اور دیگر صارفین کے تبصروں نے دلچسپ گفتگو کی شکل اختیار کر لی۔
خیبر پختونخوا کے کئی دیہی علاقوں میں ’پٹھو گرم‘ نامی کھیل ربڑ کی گیند اور پانچ چپٹے پتھروں کو اوپر نیچے رکھ کر کھیلا جاتا ہے۔ بعض علاقوں میں بچے ہارنے والوں کو چپل یا جوتے سے نشانہ بناتے ہیں۔
kis kis ne bachpan my yeh game khela #jk #junaidkhan #soprts #cricket #kpk #swabi #mathra pic.twitter.com/3zVk9fZvV5
— Junaid khan 83 (@JunaidkhanREAL) February 9, 2021
پاکستانی کرکٹر عمر گل نے جواب میں لکھا کہ ’آپ بھی ان کے ساتھ یہ کھیل کھیل لیتے‘۔ جس کے جواب میں جنید خان کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں جوتے ہلکے ہوا کرتے تھے اب کافی وزنی جوتے ہوتے ہیں۔

گفتگو کا سلسلہ آگے بڑھا تو ٹوئٹر صارفین اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے اپنے علاقائی کھیلوں کا ذکر کرتے رہے۔
ٹوئٹر صارف حسنین سلیمان نے لکھا کہ کیا یاد دلا دیا جنید بھائی!
گفتگو کا حصہ بننے والے صارفین اس کھیل کے متعلق اپنے تجربات بھی بتاتے نظر آئے، ٹوئٹر ہینڈل عبدالغنی سے لکھا گیا کہ ’موسم گرما میں یہ کھیل ہماری پہلی ترجیح تھا کیونکہ یہ ایک درخت کے نیچے کھیلا جاسکتا ہے تاہم، چمڑے کے جوتوں پر پابندی عائد تھی۔‘









