Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر 31 شہری گرفتار، 50 ہزار ریال جرمانہ

پانچ ٹن سے زیادہ لکڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کےعسیر ریجن میں ’عرعر‘ نامی 27 درخت اکھاڑنے پر مقامی  شہری پر 50 ہزار ریال کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
 گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی پابندی کرائی جائے۔ انہوں نے النماص میں عرعر نامی 27 درخت اکھاڑنے والے مقامی شہری پر پچاس ہزار ریال جرمانے کا حکم دیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے چراگاہوں اور جنگلات کے لیے مختص مقامات سے درخت اکھاڑے تھے۔
گورنر عسیر نے ہدایت کی کہ عسیر ریجن میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے مقرر قوانین و ضوابط  پر سب لوگ عمل کریں اور عوام کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگلوں اور چراگاہوں کی بھرپور حفاظت کی جائے، یہ عسیر کی پہچان ہیں۔ 
 علاوہ ازیں خصوصی  فورس نے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر 31 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ پانچ ٹن سے زیادہ لکڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ماحولیاتی قانون کے بموجب درختوں کی لکڑیاں کاٹنا، فروخت کرنا اور منتقل کرنا ممنوع ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سپیشل فورس کے ترجمان راید المالکی نے بتایا کہ ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔
ضبط شدہ لکڑیاں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے خصوصی ادارے کے حوالے کی گئی ہیں۔

ا

شیئر: