Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025

شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد کا انتقال

ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تدفین پیر کو ہوگی۔( فوٹو سبق)
سعودی ایوان شاہی نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمن آل سعود کا اتوار کو انتقال ہوگیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق- بیان میں کہا گیا کہ تدفین پیر کو ہوگی۔ نمازجنازہ کہاں ہوگی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ 
شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمن بن فیصل آل سعود تھے۔ یہ شہزادہ محمد بن عبدالرحمن آل سعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمن کے سگے بھائی تھے۔

شیئر: