Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

امارات: کورونا سے 7 ہلاکتیں ، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 962 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 ہو گئی ہے۔
اخبار امارات الیوم نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت صحت کی ٹیموں نے گزشتہ ایک روز میں ایک لاکھ 80 ہزار 930 کورونا ٹیسٹ کیے جن میں مقامی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی افراد شامل تھے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 7 اموات ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 826 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا ۔  ایک ہی دن میں 2 ہزار 975 افراد  کے کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے جس کے بعد اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 999 ہو گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے یہ لازمی ہے کہ اس وبا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیاجائے جن میں حفاظتی ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا شامل ہے۔

شیئر: