Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ نئے کیسز

گذشتہ 15 دن سے یومیہ نئے کیسز ساڑھے تین ہزار سے زیادہ ہیں (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں منگل 26 جنوری کو پچھلے 24 گھنٹے میں ایک دن میں اب تک ریکارڈ کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
امارات میں گذشتہ 15 دن سے یومیہ نئے کیسز ساڑھے تین ہزار سے زیادہ رہے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹے میں تین ہزار 601  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد  بڑھ کر دو لاکھ 85 ہزار 147 ہو گئی ہے۔
 نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے، انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا ہے ’پچھلے 24 گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے ایک لاکھ 75 ہزار 249 مزید ٹیسٹ  کیے گئے ہیں۔‘
’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید سات مریض چل بسے۔ جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 805 ہو گئی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’متاثرہ مریضوں میں سے مزید تین ہزار 890 مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 59 ہزار 194 ہو گئی ہے۔‘

24 گھنٹے میں مزید ایک لاکھ 6 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

 وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق ’پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک لاکھ چھ ہزار 589 افراد کو کورونا ویکسن لگائی گئی ہے۔ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کورونا ویکسین کی 26 لاکھ 77 ہزار 675 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: