بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
وراٹ کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'بچی اور انوشکا شرما بالکل خیریت سے ہیں۔'
— Virat Kohli (@imVkohli) January 11, 2021
ویراٹ کوہلی کے مطابق آج پیر کی دوپہر کو ان کی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ ساتھ ہی میں انہوں نے اپنے فینز کی دعاؤں اور پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرائیویسی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر انتہائی شکر گزار ہیں۔
How long have I waited to congratulate you. finally, the day came when i congratulate both of you #virushka
— SunehaRi Shagun (@FairyShagun) August 27, 2020
ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی سال 2017 میں ہوئی تھی۔ انوشکا شرما نے گزشتہ سال اگست میں آنے والے بچے کے حوالے سے اعلان کیا تھا جس پر فلم انڈسٹری کے سٹارز سمیت ان کے فینز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
بی جے پی نامی ٹوئٹر صارف نے ویراٹ کوہلی کی ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا ہوا تھا، بیٹھے کیوں ہو؟ ناچو!!

ٹوئٹر صارف پراتھام نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ویراٹ اور انوشکا کی بیٹی دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ویراٹ کی بیٹی ’شہزادی‘ بھی انہیں اتنا ہی اپنے والد کو پیار دے گی جتنا انوشکا ویراٹ سے پیار کرتی ہیں، اور ویراٹ بھی اپنی بیٹی سے اسی طرح محبت کریں گے جیسا وہ انوشکا سے کرتے ہیں۔









