Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شاہ سلمان نے کورونا ویکسین لگوا لی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کو نیوم  میں کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوایا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ ’خادم حرمین شریفین اس بات کے لیے ہمارے شکریے کے مستحق ہیں کہ انہوں نے وبا کے آغاز سے لے کر اب تک وطن عزیز کی سرزمین پر موجود سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے مفاد کے لیے ہر ممکن مدد کی‘۔ 
وزیر صحت نے بتایا کہ ’خادم حرمین شریفین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے‘۔
’شاہ سلمان نے اپنے طور پر اس کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کا یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ سعودی عرب علاج سے قبل امراض سے بچاؤ کی پالیسی پر گامزن ہے‘۔ 

شیئر: