Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی ولی عہد نے کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا لیا

ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس حوالے سے کہا کہ ’ولی عہد مملکت کے شکرگزار ہیں  کہ انہوں نے کورونا کے حوالے سے ہمیشہ خصوصی دلچسپی لی ۔ معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے ہمیشہ رہنمائی کی جس کے نتیجے میں مملکت میں شہریوں اور غیرملکیوں کے لیے کورونا ویکسین کی جلد  فراہمی ممکن ہوئی’۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ  ’جو کامیابیاں اب تک  حاصل کر چکے ہیں وہ حکومت کی جانب سے بہترین حکمت عملی کا حصہ ہیں ، یہ حکمت عملی ’احتیاط علاج سے بہتر ‘ ہے کے اصول کے تحت مرتب کی گئی جس میں ’انسانی صحت مقدم ‘ کے اصول کو پیش نظر رکھتے ہوئے عالمی سطح پر محفوظ ترین ویکسین کو انتہائی مختصر وقت میں مملکت کے شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کے لیے فراہم کی’-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: