Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جمعہ کو مکہ، مدینہ سمیت  9 شہروں میں بارش

بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی- (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ 8 جنوری جمعہ کو سعودی عرب کے 9 علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بارش سے قبل مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، حائل، قصیم، مدینہ منورہ، ریاض کے بعض مقامات، تبوک  اور الشرقیہ میں بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی-
موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ بحراحمر میں ہواؤں کا رخ جنوب سے جنوب مشرق کی جانب ہوگا- فی گھنٹہ رفتار  18 سے 42 کلو میٹر ہوگی- لہریں ایک میٹر سے دو میٹر تک اونچی رہیں گی جبکہ خلیج عرب میں ہوائیں جنوب مشرق سے شمال مشرق کی طرف 15 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی- لہریں ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوں گی-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: