Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مکہ سمیت کئی علاقوں میں بارش

 سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سمیت کئی علاقوں میں منگل کو بارش ہوئی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق مقدس شہر کے محلوں اور سڑکوں پر بارش کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں- 
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی تھی کہ منگل کو گرد آلود ہواؤں کے بعد مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی-  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق منگل کو مکہ مکرمہ کے علاوہ باحہ اور جازان میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں جن سے حد نظر محدود ہوگئی تھی- پھر بارش ہوئی اور سیلاب کی صورت اختیار کرلی- 
مکہ مکرمہ کی پانچ کمشنریوں خصوصا طائف اور الکامل میں رات 8 بجے تک گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں- باحہ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی- اس سے قبل گرد آلود ہوائیں چلنے پر حد نظر محدود ہوگئی تھی- 
باحہ کی 8 کمشنریوں کا موسم منگل کو غیرمستحکم رہا- جبکہ جازان میں کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ  رہا- جازان کی 14 کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے- ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ رات دس بجے تک بارش ہوتی رہے گی- 

شیئر: