Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

طائف: اسقاط آپریشن میں ملوث ڈاکٹر گرفتار

خاتون ڈاکٹر ڈیڑھ برس سے یہ کام کررہی تھی- (فوٹو ٹوئٹر)
طائف میں وزارت صحت کے ترجمان سراج الحمیدان نے کہا ہے کہ ’اسقاط‘ آپریشن کرنے والی عرب خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق الحمیدان نے کہا کہ خاتون ڈاکٹر ایک نجی کلینک میں ملازم ہے- یہ ممنوعہ ادویہ استعمال کرا رہی تھی اور اسقاط آپریشن میں ملوث تھی- تحقیقات سے پتہ چلا  کہ وہ تقریبا ڈیڑھ برس سے یہ کام کررہی تھی-
الحمیدان نے توجہ دلائی کہ خاتون ڈاکٹر کو محکمہ صحت کے متعلقہ ادارے کے تعاون سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: