Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

کورونا کے مزید 113 کیسز کی تصدیق

ایک ہی دن میں 170 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی و بیشی کی سلسلہ جاری ہے۔ بدھ 30 دسمبر کو مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کیسز کی تعداد113 رہی جبکہ  170 افراداس مرض سے شفایاب ہوئے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 10 افراد ہلاک ہونے کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 212 تک پہنچ گئی۔
کورونا کے مزید کیسز کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی اب تک مجموعی کیسز 3 لاکھ 62 ہزار 601 ہو گئے ہیں۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 705 ہے جن میں سے 387 کی حالت نازک ہے۔

مملکت کے تین شہروں میں ویکسین سینٹر قائم کیے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد44 رہی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں 18 اور مدینہ منورہ ریجن میں 13 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مشرقی ریجن میں 12 ، شمالی حدود میں 5 ، عسیر اور تبوک ریجن میں 4 ، چار افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
قصیم ، نجران اور الباحہ ریجنز میں 3 ، تین افراد جبکہ حائل میں 2 اور الجوف ریجن اور جازان میں ایک ، ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے مقررہ ایس اوپیز پرعمل کرنا اشد ضروری ہے جس کےلیے ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہنے کے علاوہ سماجی فاصلےکے اصول کو فراموش نہ کیاجائے۔
وزارت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے فائزر بائیونٹک ویکسین لگانے کی مہم شروع کی گئی ہے جس کے لیے ریاض، جدہ اور مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں ویکسین سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔
ویکسین لگانے کےلیے وزارت کی ویب ایپ ’صحتی ‘ پررجسٹرکیاجاتا ہے جس کے بعد مقررہ دن اور وقت پر سینٹر جاکرویکسین لگائی جاسکتی ہے۔
یاد رہے ویکسین حکومت کی جانب سے مفت لگائی جارہی ہے۔

شیئر: