Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے : وزارت صحت

’رجسٹرڈ کرنے سے پہلے ویکسین کو تجرباتی مراحل سے گزارا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے جس کی مدد سے معمولات زندگی پہلے کی حالت پر بحال ہوں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ویکسین کو رجسٹرڈ کرنے سے پہلے تجرباتی مراحل سے گزارا جا چکا ہے‘۔
’یہ جسم کے قدرتی مدافعتی نظام کو فعال کرنے کے علاوہ وائرس کی منتقلی کی روک تھام کرتی ہے‘۔
’ویکسین کو عام کرنے کے بعد بھی ماہرین کی طرف سے اس کے نتائج کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری رہے گا‘۔
دوسری طرف وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو عصر کے بعد 3 بجکر 35 منٹ پر پریس کانفرنس ہوگی‘۔
’وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے‘۔
’علاوہ ازیں ویکسین کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی نیز صحافی اور عوام کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے‘۔

شیئر: