Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

کورونا سے مزید 11 اموات، 158 نئے کیسز کی تصدیق

کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے مزید 158 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 848 تک پہنچ گئی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک ہی دن میں کورونا میں مبتلا 11 افراد ہلاک ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 112 ہو گئی۔
کورونا وائرس میں مبتلا 149 مریض صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ اب تک اس مرض سے 3 لاکھ 51 ہزار 722 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

ریاض ریجن میں سب سے زیادہ مریض سامنے آئے (فوٹو: ٹوئٹر)

سنیچر 19 دسمبر کو ریجنز کے حساب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد 44 رہی۔ مکہ ریجن میں 32 اور مشرقی ریجن میں 26 مریض سامنے آئے جبکہ مدینہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 16 رہی۔
قصیم ریجن میں 11، الجوف ریجن میں 7 جبکہ تبوک اور عسیر ریجنز میں 6، چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
الباحہ اور نجران ریجن میں مریضوں کی تعداد 3، تین رہی جبکہ جازان ریجن میں 2 ، حائل اور شمالی حدود ریجن میں ایک ، ایک شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مملکت میں 3 ہزار 14 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 425 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

سعودی عرب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں جبکہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

شیئر: