Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سعودی عرب میں پہلی ویکسین کب لگائی گئی؟

’پہلی ویکسین 1939ء میں چیچک کی بیماری سے تحفظ کے لیے استعمال کی گئی تھی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں پہلی ویکسین چیچک سے تحفظ کے لیے استعمال کی تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مریضوں کی سلامتی کے شعبے کے سعودی محقق سلمان المطیری نے کہا ہے  کہ ’سعودی عرب نے 1925ء صحت کی دیکھ بھال اور طبی نگہداشت کی جانب توجہ دینا شروع کی تھی‘۔
’مملکت میں پہلی ویکسین 1939ء میں چیچک کی بیماری سے تحفظ کے لیے استعمال کی گئی تھی‘۔
المطیری نے مزید بتایا کہ ’بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود نے شاہی فرمان کے ذریعے صحت عامہ کا محکمہ قائم کیا جس کا صدر دفتر مکہ مکرمہ میں تھا‘۔
’اس کے چند برس بعد 1925ء میں صحت عامہ اور ہنگامی حالت کا ڈائریکٹریٹ قائم کیا گیا۔ اس کا مقصد صحت اور ماحول کے امور پر توجہ دینا اور پوری مملکت میں ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کا قیام عمل میں لانا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ مربوط ویکسین پروگرام کو حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل ہوئی‘۔
’اس سلسلے میں 1979ء اور 1983ء میں دو شاہی فرمان بھی جاری کیے گئے۔ ان کے تحت پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے اجرا کو بنیادی ویکسین کا کورس مکمل کرنے کے ساتھ جوڑ دیا گیا‘۔

’سعودی  عرب کی تاریخی میں ویکسین لگانے کی بڑی مہم کا آغاز ہوچکا ہے‘ (فوٹو: واس)

’ بعد ازاں 1988ء میں تیسرا شاہی فرمان جاری ہوا جس کا مقصد تمام بچوں کو ویکسین کے ذریعے جگر کے وائرل انفیکشن سے تحفظ فراہم کرنا تھا‘۔
واضح رہےکہ سعودی عرب میں جمعرات کوکرونا وبا کے خلاف سب سے بڑی ویکسین مہم کا آغاز ہوا۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 65 برس سے زیادہ عمر کے افراد ، کورونا کے مریضوں سے براہ راست معاملہ کرنے والا طبی عملہ اور مستقبل بیماریوں میں مبتلا افراد شامل ہیں۔
 

شیئر: