Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

 امارات: کورونا کے 12 سو سے زائد کیسزکی تصدیق

ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی کی جائے- فوٹو گلف نیوز
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 12 سو26 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار267 تک پہنچ گئی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اماراتی وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا سے مزید 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

امارات میں اب تک اموات کی تعداد 622 ہوگئی ہے- فوٹو وام

امارات میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 سو 22 ہو گئی ہے۔ 
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کےلیے مقررہ ایس اوپیز پرعمل درآمد لازمی ہے اس بارے میں لوگوں کو چاہئے کہ وہ سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کریں جبکہ گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: