Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امارات میں کورونا سے ایک شخص ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 98 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے- فوٹو گلف نیوز
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار92 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 41 ہو گئی۔

کورونا سے اب تک 618 ہلاکتیں ہوچکی ہیں- فوٹو وام

اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق کورونا سے امارات میں گزشتہ روز ایک شخص ہلاک ہوا جس کے بعد اب تک اس مہلک مرض  سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد  618 تک پہنچ گئی ہے۔
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ ایک روز کے اندر 670 افرادصحتیاب ہوئے ۔ امارات میں اب تک ایک لاکپھ 64 ہزار 346 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
اماراتی وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 98 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے -

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: