Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستان کی جدہ میں آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت

خطے کی سلامتی کےلیے پاکستان مملکت کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کا اعادہ کرتا ہے
 پاکستان کی جانب سے  جدہ میں آئل ٹینکر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج تیل  لے جانے والے بحری جہاز پرکیے جانے والے حملے اور اس سے قبل’الشقیق‘ میں تیل لیجانے والے بحری جہازوں اور جازان میں تیل کی ترسیل کے ڈپو پر  کئے گئے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ ہم یہ حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔
خطے کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کے لئے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان  مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی اور اس کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

شیئر: