Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مدینہ: سعودائزیشن کی خلاف ورزی پرتفتیشی کارروائیاں 

تفتیشی ٹیم نے مدینہ کی مختلف مارکیٹوں کے 138 دورے کیے۔ فوٹو: المرصد
مدینہ میں وزارت افرادی قوت کی ٹیموں نے سعودائزیشن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالے سے مختلف مارکیٹوں کے تفتیشی دورے کیے۔ 
نیوز ویب سائٹ سبق کے مطابق تفتیشی ٹیم نے مدینہ کی مختلف مارکیٹوں کے 138 دورے کیے۔ 
وزارت افرادی قوت کی جانب سے مقرر کی جانے والی تفتیشی ٹیم کی جانب سے سعودائزیشن اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر پانچ چالان کیے گئے جبکہ نو دکانداروں کو انتباہی نوٹس جاری کیے گئے۔ 

موبائل سیکٹر میں سو فیصد سعودائزیشن کی جا چکی ہے۔ فوٹو: سبق

تفتیشی ٹیم کے سربراہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لیبر مارکیٹ کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی ٹیمیں مختلف علاقوں اور مارکیٹوں کا دورہ کرتی رہیں گی۔ 
واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے مختلف تجارتی شعبوں میں غیرملکی کارکنوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں سعودیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ 
موبائل سیکٹر میں سو فیصد سعودائزیشن کی جا چکی ہے جس کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے جس کے بعد رینٹ اے کار کے شعبے میں بھی سعودائزیشن کی گئی اسی طرح مرحلہ وار دیگر تجارتی شعبوں میں بھی سعودی کارکنوں کی تعداد کا تناسب بڑھایا گیا ہے۔ 
سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر دکان یا تجارتی ادارے کے مالکان پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: