Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

بحرین کا وزارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرے گا

بحرین کے سرکاری خبررساں ادارے بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین کا ایک وزارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرے گا جس کی قیادت وزیر صنعت و تجارت اور سیاحت کریں گے۔
خبررساں ادارے کے مطابق وزیر صنعت و تجارت زائد بن راشد الزیانی یروشلم میں اسرائیل کے سینیئر حکام سے ملاقات کریں گے جس میں صنعت، تجارت اور سیاحت کے میدانوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے معاہدے کے بعد یہ بحرین کے وفد کا دوسرا دورہ ہے۔

شیئر: