Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سلمان بن حمد بحرین کے وزیر اعظم مقرر

’یہ فرمان 84 سالہ شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی وفات کے بعد سامنے آیا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے شاہی فرمان کے ذریعے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عيسى آل خليفہ کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔
یہ فرمان 84 سالہ شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی وفات کے بعد سامنے آیا ہے۔ شہزادہ خلیفہ بن سلمان 49 برس تک بحرین کے وزیر اعظم رہے۔
بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خليفہ بن سلمان آل خليفہ بدھ کی صبح امریکہ میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی میت بحرین پہنچائی جائے گی۔ تدفین میں محدود تعداد میں عزیز و اقارب شریک ہوں گے۔
بحرین کے فرماں روا نے وزیر اعظم کی وفات پر جمعرات کے روز سے7 دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں پرچم سرنگوں رہیں گے اور سرکاری دفاتر میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔
 

شیئر: