انوپم کھیر، انیل کپور اور ستیش کوشک بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور آپس میں گہرے دوست ہیں۔
انوپم اور ستیش نے اپنی دوستی کے بارے میں کپل شرما کے شو میں کچھ راز افشا کیے ہیں۔ پروگرام کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنی عادتوں کا ذکر کر ر ہے ہیں۔
پرومو کے شروع میں ستیش کہہ رہے ہیں ’جب جب انوپم اور انیل کپور ساتھ ہوتے ہیں وہ میری برائی کرتے ہیں اور جب میں اور انیل کپور ساتھ ہوتے ہیں تو ہم انوپم کی برائی کرتے ہیں۔‘ یعنی جب بھی تینوں میں سے دو دوست ساتھ ہوں تو تیسرے کی برائی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’لاک ڈاؤن میں رنویر اور میں ساتھ تھے، اور کیا چاہیے؟‘Node ID: 520816
-
’جونیئر بچن‘ کی نئی لُک اور پرینکا چوپڑا کی تیاریاںNode ID: 520831
-
’آج اپنی زندگی پوری طرح جی لو، کیا پتا کل ہو نہ ہو‘Node ID: 521191
پروگرام کے میزبان کپل شرما نے ان سے پوچھا کہ ’جیسے کہ آپ نے کہا کہ جب ہم میں سے دو لوگ اکھٹے ہوتے ہیں تو وہ تیسرے کے بارے میں باتیں کرتے ہیں تو آج کیا آپ چائے لیں گے؟‘
کپل شرما کا اشارہ اس طرف تھا کہ دونوں دوست آج اکھٹے ہیں۔
پروگرام میں انوپم کھیر اپنے دوست انیل کپور کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ ’یہ انیل سمجھتا کیا ہے یار اپنے آپ کو، بڑی باڈی شاڈی دکھانے لگا ہے۔‘
انوپم کھیر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر انیل کپور کو ٹیگ کرتے ہوئے ہندی میں لکھا کہ ’میرے پیارے دوست یہ20 سیکنڈ کا کلپ آپ کے لیے ہے جو کہ آپ کے دو دوستوں کی طرف سے ہے۔ جب تک دو دوست تیسرے کی برائی نہ کریں تو مزا نہیں آتا۔‘
خیال رہے انیل کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ کے لیے چندی گڑھ میں ہیں انہوں نے ابھی تک انوپم کھیر کے ٹویٹ کا جواب نہیں دیا۔
