Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

برطانوی وزیراعظم کا محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ  

جی 20 کی کامیابی پرولی عہد کو مبارکباد پیش کی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے منگل کو ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔  
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کی کامیابی اور 2020 کے دوران جی ٹوئنٹی گروپ کی عمدہ قیادت پر ولی عہد کو مبارکباد  پیش کی ۔
برطانوی وزیراعظم اور سعودی ولیعہد نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے استحکام کے طریقوں  اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: