Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کویتی ولی عہد کو سعودی قیادت کی طرف سے مبارکباد

’شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو : سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شیخ مشعل الاحمد الصباح کو کویت کے ولی عہد مقرر کرنے پر مبارکباد دی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے  مطابق شاہ سلمان نے ٹیلفونک رابطہ کرکے شیخ مشعل سے گفتگو کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
کویت کے ولی عہد شیخ مشعل نے خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات انتہائی گہرے ہیں‘۔
دوسری طرف ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد پیش کی ہے۔
ولی عہد نے شیخ مشعل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی انہیں ملک و قوم کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: