Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 اگست ، 2025 | Sunday , August   17, 2025
اتوار ، 17 اگست ، 2025 | Sunday , August   17, 2025

جمعے سے پیر تک بیشتر علاقوں میں بارش متوقع

بار ش کا موسم آئندہ ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔(فوٹو سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا  ہے کہ ’جمعے سے پیر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے‘۔
اخبار چوبیس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ’ مکہ، باحہ، عسیر، جازان، مدینہ، حائل، تبوک ، حدود شمالیہ، الجوف، القصیم اور الشرقیہ میں بارش کا امکان ہے‘۔
محکہ موسیات نے بیان میں کہا کہ’ موسلادھار بارش مکہ، حائل اور مدینہ میں ہوگی جبکہ دیگر علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے مزمید کہا کہ ’ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بار ش کا موسم آئندہ ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا‘۔

شیئر: