Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مکہ میں لیموزین گاڑیوں کی غیر قانونی ورکشاپ بند

مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے غیر قانونی طور پر قائم ورکشاپ بند کردی ہے جس میں لیموزین گاڑیوں کی مرمت کی جاتی تھی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق شوقیہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ’ ورکشاپ خالی پلاٹ ہے جس کے گرد چار دیواری ہے‘۔ 
’یہاں غیر قانونی طور پر گاڑیوں کی مرمت کی جاتی رہی ہے نیز یہاں ایک لیموزین کمپنی کا دفتر بھی قائم تھا‘۔ 
’ورکشاپ اور دفتر میں کام کرنے والے کارکنوں ایس او پیز کی متعدد خلاف ورزیوں کے مرتکب بھی تھے‘۔ 
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ورکشاپ سربمہر کردی گئی ہے اور انتظامیہ پر جرمانے عائد کرنے کے علاوہ مالکان کو طلب کیا گیا ہے‘۔ 
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’رہائشی علاقوں میں ورکشاپ سختی سے منع ہے ، ورکشاپس کے لیے مخصوص علاقہ ہے جہاں ہر طرح کی ورکشاپیں قائم ہیں‘۔ 

شیئر: