Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

ریٹائرڈ پائلٹ نے گھر میں طیارہ ساز ورکشاپ بنالی

چھوٹا طیارہ بھی بنالیا ہے جو بہترین اور معیاری ہے۔(فوٹو المرصد)  
 سعودی عرب میں ریٹائرڈ پائلٹ کیپٹن (ر) سعید بن ظافر بن شعفۃ نے گھر کے صحن کو طیارہ ساز ورکشاپ میں تبدیل کردیا ہے۔ 
روتانا خلیجیہ چینل کے معروف پروگرام ’یاھلا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ریٹائرڈ پائلٹ نے بتایا کہ اپنے گھر کے صحن میں ورکشاپ قائم  کیا ہے۔ اس کی مدد سے بہت ساری چیزیں ایجاد کیں۔ ایک چھوٹا طیارہ بھی بنالیا ہے جو بہترین اور معیاری ہے۔  
بن شعفۃ نے بتایا کہ گاڑیوں کی اصلاح و مرمت میں شمسی توانائی استعمال کررہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ شمسی توانائی سے بڑے پیمانے پر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ  اپنے گھر کے صحن میں ذاتی دلچسپی اور انفرادی کوشش سے جو طیارہ بنایا ہے ایسے کسی بھی کمپنی یا ادارے کے حوالے کیا جاسکتا ہے جو اس پروجیکٹ کی سرپرستی کے لیے تیار ہو۔ 

شیئر: