Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

کابل میں خودکش حملے سے 18 افراد ہلاک

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے باوجود تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے (فوٹو: روئٹرز)
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز کے قریب خود کش حملے سے کم سے کم 18 افراد ہلاک جبکہ 57 زخمی ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’شدت پسند تنظیم داعش نے سنیچر کی سہ پہر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔‘
افغانستان میں امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے لیے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے باوجود حالیہ ہفتوں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق ’خودکش حملہ آور تعلیمی مرکز میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم وہاں موجود محافظوں نے اسے شناخت کرلیا جس کے بعد اس نے خود کو گلی میں دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔‘
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے طالبان کے ایک ترجمان کا بیان شائع کیا ہے جس میں انہوں نے دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
افغان وزارت صحت کے ترجمان سعید جامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خودکش حملے کے بعد 13 لاشوں اور 30 زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

شیئر: